گزشتہ 3 سے 4 روز کی بارش کے بعد وادی کوئٹہ کے قریب واقع ہنہ جھیل میں پانی آ گیا، بارش کے پانی سے ہنہ جھیل تقریباً بھر گئی ہے۔
ہنہ جھیل میں پانی آنے سے آبی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
واٹر اسپورٹس اکیڈمی کے انچارج حیات درانی کا کہنا ہے کہ ہنہ جھیل میں کینوئنگ اور روئنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
حیات درانی نے کہا ہے کہ ہنہ جھیل میں پانی آنے سے آبی کھیلوں کی صورت میں جھیل کی رونق دوبالا ہو گئی ہے، صوبائی حکومت ہنہ جھیل سے پہلے سر پل کی صفائی کا اہتمام کرے۔
انہوں نے کہا کہ سر پل کی صفائی نہ ہونے سے بارش اور سیلابی ریلوں کا پانی جھیل تک نہیں پہنچ رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ موسمِ سرما میں معمول سے انتہائی کم بارش اور برف باری کے باعث ہنہ جھیل خشک ہو گئی تھی۔
Comments are closed.