a v hookup on xbox 360 free nyc hookups hookup Stafford CT carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہنزہ: منہدم پل کی جگہ نصب کرنے کیلئے لوہے کا پل پہنچا دیا گیا

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں واقع پل منہدم ہونے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ لوہے کا پل عارضی ہو گا جسے نصب کرنےکے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

ہنزہ میں حسن آباد میں پانی کے کٹاؤ سے پل منہدم ہونے کے بعد متاثرین پریشان ہیں۔

سیلابی ریلے سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کا ٹریفک متبادل شاہراہ نگر سے گزارا جا رہا ہے۔

ہنزہ کی انتظامیہ کے مطابق شاہراہِ نگر پر سڑک تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں شاہراہِ قراقرم سے گزرتی ہیں۔

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج سے تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں۔

وزیرِ اعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے اور وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم بھی دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل بہنے کے باعث متبادل راستہ تیار کرنے، زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی اور 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے 700 اور 250 میگا واٹ کے بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے شاہراہِ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہارِ ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی۔

علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا، 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے ، متاثرہ حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

شیر آباد گاؤں کے 22 گھروں سے مقامی آبادی کو نکال کر ان گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، سیلابی ریلے سے ایک جماعت خانے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.