hookup Colmar hookup Monmouth Junction NJ the hookup game download hookup Middletown Delaware best site to hookup with older woman hookup que significa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈریڈ اوپن میں 2 اپ سیٹس، نوجوان کارلوس کی پہلے نڈال پھر جوکووچ کو بھی شکست

میڈرڈ اوپن میں 19 سالہ کارلوس الکاراز نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا، کوارٹر فائنل میں درافیل نڈال کو ہرانے والے الکاراز نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو بھی شکست دے دی۔

میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں رائزنگ اسٹار کارلوس الکاراز اور سربین سپر اسٹار نواک جوکووچ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کا پہلا سیٹ جوکووچ نے ٹائی بریکر پر جیتا لیکن اگلے سیٹ میں کارلوس نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔

ایونٹ کے اس سیمی فائنل میں دونوں کے درمیان فیصلہ کن سیٹ میں بھی میں زبردست مقابلہ ہوا، جس میں 19 سالہ کارلوس نے ٹائی بریکر پر فتح کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میڈریڈ اوپن کے ایک اور سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیویریف نے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو تین سیٹس کے مقابلے میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، اس میچ کا اسکور 4-6، 6-3 اور 2-6 رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.