بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور قومی اسمبلی اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے، این ایس سی کے دو اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی، بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مزید لکھا کہ عدلیہ، پارلیمنٹیریننزاور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

You might also like

Comments are closed.