بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہنزہ: شمشال میں زخمی غیر ملکی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا

ہنزہ کے علاقے شمشال کی وادی میں پھنسے ہوئے غیر ملکی کوہ پیما کو ریسکو کرنے کا گزشتہ روز سے جاری آپریشن مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شمشال کی وادی میں گزشتہ روز آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما خراب موسم کے باعث پھنس گئے تھے۔

شمشال میں زخمی کوہ پیما کو ریسکیو کرکے گلگت بلتستان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک کوہ پیما کی لاش اور زخمی کوہ پیما کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر سے گلگت کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز5 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے کے دوران دو آسٹریلوی کوہ پیما پھنس گئے تھے، جس میں ایک ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.