بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر: سرکاری جامعہ کے تحت پہلے تعلیمی سال کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

سکھر میں اروڑ  یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور ہیریٹیج نے پلے تعلیمی سال برائے 2022 کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد آج کیا گیا۔

سرکاری جامعہ کے تحت پیش کردہ ڈگری پروگرام میں بی ایس فیشن ڈیزائن، بی ایس ٹیکسٹائل ڈیزائن، (فیکلٹی آف ڈیزائن) بی ایس انوائرمنٹل سائنسز، بی ایس سول انجینئرنگ (فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ٹاؤن پلاننگ) بی ایس آرکیالوجی اور بی ایس ہسٹری (فیکلٹی آف ہیریٹیج) اور بی ایس ویژول آرٹس (فیکلٹی آف فوٹوگرافی، فائن اینڈ پرفارمنگ آرٹس) شامل تھے۔

مجموعی طور پر 328 درخواستیں موصول ہوئیں اور جامعہ این ای فی کے تحت ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں 298 امیدواروں نے شرکت کی ۔

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکڑ ثمرین حسین کا کہنا ہے کہ سکھر میں طالبات کی قابل ذکر تعداد ہے۔ اروڑ یونیورسٹی میں 38.72 فیصد طالبات نے داخلے کے لیے رجوع کیا۔

ٹیسٹ کے انتظامات کووڈ 19 اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تھے۔ والدین اور سرپرستوں کے ساتھ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ ویٹنگ ایریا مختص کیے گئے تھے۔

داخلی اور امتحانی ہالز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے، موبائل ویکسینیشن اور فرسٹ ایڈ ہیلتھ سہولت، درجہ حرارت کی جانچ اور لازمی فیس ماسک کی فراہمی کے ذریعے COVID 19 سے متعلق ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کی گئی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی چیک پوائنٹس بھی موجود تھے۔

اروڑ یونیورسٹی کے منصوبوں یعنی اوپن ایئر میوزیم، آرٹ اینڈ کرافٹس گیلری، مومی مجسمہ، بوتیک، گورکھ پہاڑی کا ماڈل اور منچھر جھیل سکھر، لیبارٹریز کو والدین اور امیدواروں نے بے حد سراہا ہے۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے والدین اور امیدواروں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ پیر کو درخواست دہندگان کے انٹرویوزکے بعد حتمی میرٹ لسٹ 17 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.