بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد آئی اینٹی کرپشن ٹیم واپس بھیج دی گئی

اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کیلئے آنے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ تھانا کوہسارکی حدود میں نہیں رہتے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیٹا اپنی خیر منائیں، لیکن رونا نہیں اور گھبرانا تو بالکل ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.