بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم ڈسکہ میں تھوڑی سی مزید محنت کرتے توجیت جاتے، سینیٹر شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ہونے والے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں ہم نے اچھے ووٹ حاصل کیے، اگر تھوڑی اور محنت کرلیتے تو جیت جاتے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو 93 ہزار ووٹ ملنا کوئی مذاق نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ 93 ہزار ووٹ ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈسکہ کے الیکشن میں ہم تھوڑی سی محنت کرتے تو جیت جاتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.