بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالنے کا امکان

سعودی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالنے کا امکان ہے۔

ابوظبی سے اماراتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ کے دورہ امارات میں اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت سنبھالتی ہے۔ تاہم اردن کے ساتھ سعودی حکومت بھی مسجد اقصیٰ کی دیکھ بھال کرے گی۔

اماراتی ذرائع کے مطابق نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے 30 جون سے یکم جولائی تک امارات کا دورہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.