بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان وزارت دفاع کی بگرام ایئربیس سے امریکی اتحادی افواج کے انخلا کی تصدیق

ترجمان افغان وزارت دفاع نے بگرام ایئربیس سے امریکی اتحادی افواج کے انخلا کی تصدیق کردی ہے اور کہا بگرام ایئر بیس کا کنٹرول باضابطہ طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر طالبان نے بھی امریکا کے بگرام ایئربیس خالی کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے امریکی، اتحادی افواج نے گذشتہ رات بگرام ایئربیس خالی کیا، جس کے بعد بگرام ایئربیس افغان فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔

افغان فوج اب بگرام ایئربیس دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے استعمال کرے گی۔

دوسری جانب طالبان نے بگرام ایئر بیس سے امریکی اتحادی افواج کے انخلا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کا مکمل انخلا افغانوں کیلئے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.