بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: مختلف ٹیکسز کی مد میں حاصل کردہ محصولات میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں مختلف ٹیکسز کی مد میں حاصل کردہ محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

پشاور سے کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں حاصل کردہ محصولات میں 102 اعشاریہ 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق 10 جون 2021 تک کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 12 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا، اس مد میں ریونیو کا ہدف 5 اراب 90 کروڑ روپے دیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 13 ارب 65 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 85 کرور روپے اکٹھے کئے گئے۔

کسٹمز حکام کے مطابق انگور اڈہ کسٹمز اسٹیشن پر 3 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان افغانستان برآمد ہوا اور ساڑھے 76 کروڑ روپے کا ڈیوٹی ٹیکس وصول ہوا۔

حکام کے مطابق انگور اڈہ اسٹیشن سے ڈیوٹی ٹیکس کا ہدف 44 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق مالی سال 21-2020 میں 3 کروڑ 17 لاکھ روپے کے بقایاجات کی ریکوری کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.