متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینراور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم اور پاکستانی سیاست پر تبصرہ کردیا۔
حیدر آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ہم سیاست چھوڑ دیں گے تو پاکستان سے سیاست ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست پر نہیں بلکہ خدمت پر بھی پابندیاں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نےصحافیوں سے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا حال دیکھ لیا ناں؟
اس موقع پر کنور نوید نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) اندرون سندھ کے مریضوں کو طبی سہولت فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی کے کے ایف کے تحت اسپتال اور بلڈ بینک کام کررہا ہے۔
کنور نوید نے کے کے ایف کے تحت جلد ہی میڈیکل کالج بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.