وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایک راستہ اور حل پیش کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ایک راستہ اور حل پیش کیا ہے، الیکشن کمیشن جو چاہتا ہے وہ راستہ اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مشین الیکشن کمیشن کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر بنائی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن غیرمتنازع الیکشن چاہتی ہے تو ہم سے بات چیت کرے، ہم قائل کریں گے۔
Comments are closed.