بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے الیکشن لڑنا ہے، جنگ نہیں: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ نہیں لڑنی ہے بلکہ الیکشن لڑنا ہے۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے ضمنی انتخاب کو تہس نہس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے تمام عزائم کو ملیا میٹ کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نےرات بھر نوٹ کوعزت دینےکا عمل جاری رکھا ہے، لوگوں نے نوٹ تو ضرور لیے لیکن ووٹ پی ٹی آئی کو دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

سیالکوٹ میں رات گئے سے صبح تک ہونے والی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.