بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں: نذیر چوہان

لاہور میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

لاہور میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کے سامنے پیش کر دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

لاہور میں ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور سے جیتا ہوا منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی ہوں، ایسا تو نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک غیر منتخب شخص یہ کام کرے۔

نذیر چوہان نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ان کی کیا نیت ہے؟ آپ کو پتہ ہے کہ شہزاد اکبر صاحب ایک بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔

قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہی چاہتا تھا کہ پوچھوں وہ بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں، وہ ہیں کون؟

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ عمران خان میرے وزیرِ اعظم ہوں، میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہوں اور ایک غیر منتخب شخص میرے ساتھ اس طرح کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.