بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون بارشیں، عمران خان کی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

وزیراعظم عمران خان نے مون سون کی تیز بارشوں کے دوران شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

بچے اور ماں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’تیز بارانی سلسلے میں اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئےمیں انہیں خصوصی احتیاط برتنےکی تاکید کر رہا ہوں۔‘

عمران خان نے لکھا کہ اس کے ساتھ ہی میں نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئے پوری طرح چوکس اور تیار رہنے کے احکامات بھی صادر کر دیے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.