بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارب پتی چینی کا لندن میں 1بلین ڈالر کا محل

چینی ارب پتی شخص و پراپرٹی ٹائکون کی جانب سے لندن کی ایک قیمتی رہائشی جگہ پر  محل تعمیر کروایا جا رہا ہے جس کی مالیت تقریباً 1 بلین ڈالر ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں مقیم ارب پتی چینی باشندے چیونگ چونگ کیو کو لندن میں 5760 مربع میٹر پر 8 منزلہ  محل تعمیر کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے جسے لندن کے مشہور آئیکونک پارک ہائیڈے پارک سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

اس محل کو بنانے کے لیے ماہرین کی مدد لی گئی ہے جنہوں نے اس وسیع محل کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی تزئین و آرائش مکمل ہونے تک 942 ملین تک کا خرچہ آ سکتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ محل نما گھر برطانیہ کا سب سے مہنگا ترین نجی محل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائٹس برج میں واقع اس حویلی میں تقریباً 45 کمرے اور 116 بلٹ پروف کھڑکیاں ہیں۔

اس سے قبل چینی باشندے چیونگ چونگ کیو نے اس سال کے آغاز میں سعودی عرب کے مرحوم ولی عہد شہزادے، نائف بن عبدالعزیز کی 45 کمروں پر مشتمل جائیداد 520 ملین میں خریدی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.