پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہم جیت چکے ہیں، فیصلے کے خلاف ہر ضروری فورم پر جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے ان ہتھکنڈوں سے وہ ہمارا 26 مارچ کا لانگ مارچ روک پائیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں، جن کو نظر نہیں آنا ان کو نہیں آنا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر سیاسی قدر کو پامال کیا ہے، جو اصولوں کی بات کرتے ہیں وہ بھی دیکھ لیں۔
Comments are closed.