کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتا ہے، اے پی ایس واقعے کے ذمہ داران الگ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے، جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان کا منظر نامہ بدلنے جا رہا ہے، امریکا اور چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کرے تو کریں گے، بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں، مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے، ہماری ہماری منصوبہ بندی 2، 4 سال کی نہیں 20، 20 سال کی ہے، اگلے الیکشن کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.