بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، شہر میں بارش متوقع

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم شہر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کا امکان نہیں، ہوا کا کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، ممکنہ سمندری طوفان کا رُخ مکران کی ساحلی پٹی پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن اس وقت کراچی سے 160 اور ٹھٹھہ سے 140 کلو میٹر دور ہے، ڈیپ ڈپریشن گوادر سے ہوتا ہوا عمان کی جانب بڑھ جائے گا، ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درمیانے سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے۔

You might also like

Comments are closed.