نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے زوال کی وجہ نبیﷺ کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔
انہوں نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبئیٔ کریم محمد ﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، آپ ﷺ نے مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے امن، اخوت، احترامِ انسانیت، مساوات اور عدل و انصاف کا درس دیا۔
واضح رہے کہ آج سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود و سلام کی صدائیں ہیں۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے نعتوں کی محافل کا انعقاد بھی جاری ہے اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.