ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

امریکا کی بلوچستان، کے پی خودکش حملوں کی مذمت

امریکا نے پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا بلوچستان، خیبر پختونخوا میں خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

میتھیو ملر  کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلاخوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.