پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سندھ پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے دستیاب

پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کھیلنے کےلیے دستیاب ہوں گے۔ وہ لیگ کےلیے بطور پلاٹینم کیٹیگری پلیئر رجسٹرڈ ہوگئے۔ 

سندھ پریمیئر لیگ نے ڈرافٹ سے قبل پلاٹینم اور ڈائمنڈ پلیئرز کی فہرست جاری کردی۔

ایس پی ایل کا پلیئر ڈرافٹ 4 اکتوبر کو منعقد ہوگا، پاکستان کے متعدد ٹاپ کرکٹرز پلاٹینم پلیئرز کی کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہیں۔

احمد شہزاد، انور علی، آصف علی، فخر زمان، فہیم اشرف پلاٹینم پلیئرز میں شامل ہیں۔ حیدر علی، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ بھی ٹاپ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

اسی طرح صائم ایوب، محمد نواز، محمد حارث، سلمان علی آغا، شان مسعود اور صہیب مقصود بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ 

عمر اکمل، یاسر شاہ، سہیل تنویر اور عمر امین بھی پلاٹینم کیٹیگری پلیئرز کا حصہ ہیں۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کامران غلام، طیب طاہر، عامر یامین، حماد اعظم، میر حمزہ، زاہد محمود، ظفر گوہر، سلمان ارشاد، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.