پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور میں خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبے کی سائٹ پر ہونے والی پیش رفت اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری اس کوریڈور سے مستفید ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.