ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، رانا ثناء

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے، قانون ہاتھ میں لیا ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت کرنا ضروری ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملک آگے بڑھے گا۔

رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ جرم کیا ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.