امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لین دین اور کرپشن میں پورا ٹبر چور ہے، حکومت روز عوام کو مہنگائی کا کرنٹ لگاتی ہے اور عوام کی چیخیں نکلتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ تبدیلی کے لیے 5 سال کم ہیں جبکہ پہلے عمران خان نے تبدیلی کے لیے 100 دن اور پھر 6 ماہ کہے تھے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ایک ہزاردن گزر گئے اس دورانیے میں کچھ نہ کرنے کا اعتراف ہی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.