پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر چار روز بعد ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہر 4 روز بعد کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ ٹورنامنٹ کے آخر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ کے پلیئرز کے پی سی آر سیمپل لے لئے گئے جن کے نتائج صبح تک متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد احمد نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Comments are closed.