بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہانگ کانگ : موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

ہانگ کانگ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب حکام نے بارش کا سب سے بڑا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ اسٹاک ٹریڈنگ سیشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

ہانگ کانگ آبزرویٹری کےمطابق متعدد اضلاع میں اب تک 70 ملی میٹر سے زائد جبکہ مغربی جزیروں لانتاو اور لاما میں 150ملی میٹر سے زائد بارش رکارڈ کی جاچکی ہے،جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ میں آج اسکول بند ،کورونا ویکسی نیشن کا عمل معطل اور عدالتی کارروائیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.