وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر ادارے میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتی برادری کے لیے مختص کیا گیا ہے، ہائر ایجوکیشن میں بھی اقلیتوں کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زبردستی شادی یا مذہب کی تبدیلی کا رجحان ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت نے اقلیتوں کو دیوار سے لگایا ہوا ہے۔
فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ نوجوانوں کو کاروبار میں سہولت کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے جارہے ہیں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو با اختیار بنانے جا رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ماؤں بہنوں کے لیے آن لائن بزنس سے متعلق ڈیجیٹل مارکٹنگ کی ونڈو اوپن کرنے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.