بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کل (پیر7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہوگا اور مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا اس وقت فیصلہ کیا جائےگا جبکہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے جبکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اگر ہم بازار اور شادی ہالز کھولتے ہیں تو کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی، شہری لازماً اپنی ویکسی نیشن کرائیں۔

You might also like

Comments are closed.