ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی سربراہی میں چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈائریکٹرز و ایڈمنسٹریٹر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
درخواست گزار عمران عزیز کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کو مجرمانہ غفلت سےقتل کیا گیا ہے، سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا۔
درخواست گزار کے مطابق غفلت میں ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر، ایڈمسنٹریٹر و دیگر ملازمین شامل ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او گارڈن کو درخواست گزار کا بیان رکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.