dog screening hookup to laptop the hookup game download edf8329we gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں ہونے والے

24 نومبر سے بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیار یوں کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ 14 اکتوبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھونیشور میں 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ ملنے کے بعد ویزوں کے حصول کے لیے بھی پراسس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے این او سی کے لیے درخواست دے دی ہے، ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.