بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسنوکر چیمپئن شپ، پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ محمد آصف اور سیکنڈ سیڈ محمد سجاد نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سندھ کپ جیت کر قومی چیمپئن شپ میں جگہ بنانے والے محمد فیضان بھی ٹاپ 16 میں آگئے۔

کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، ٹاپ سیڈ محمد آصف سمیت ٹاپ فائیو سیڈڈ پلیئرز آخری 16 میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

سیڈ نمبر آٹھ بابر مسیح نے بھی اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، محمد احسن جاوید، مبشر رضا اور نسیم اختر ناک آؤٹ اسٹیج تک نہ آسکے۔

سندھ کپ کھیل کر نیشنل چیمپئن شپ میں جگہ بنانے والے محمد فیضان بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

آخری روز ہونیوالے گروپ میچز میں فیضان نے وسیم عباس کو شکست دی۔ 

بابر مسیح نے ستار خان کیخلاف 126 کا بریک کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

اسجد اقبال نے سلطان محمد کیخلاف 117 کا بریک کھیلتے ہوئے 3-4 سے فتح سمیٹی۔

ذوالفقار قادر نے مبشر رضا کو شکست دی جبکہ محمد آصف نے محمد شہزاد کو زیر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.