بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کی تیسرے اور ایشیا کے پہلے بلے باز

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین کرکٹر بن گئے۔

شعیب ملک نے یہ سنگ میل آج نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔

شعیب ملک 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے ایشین ہیں جبکہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے نان کیربیئن پلیئر بھی ہیں۔

شعیب ملک سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے دونوں کرکٹرز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھتے ہیں جن میں پہلے کرس گیل جبکہ دوسرے کیرون پولارڈ ہیں۔ 

پاکستانی آل راؤنڈر نے 411 اننگز میں گیارہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.