ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

سابق ٹیسٹ بیٹر ہارون رشید اس وقت پی سی بی میں سب سے بااثراور چئیرمین نجم سیٹھی کے سب سے قابل اعتماد افسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں ہونے والی نئی پیشرفت میں ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

وہ اس سے قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن اور چیف سلیکٹر تھے۔ انہیں ندیم خان کی جگہ یہ چارج دیا گیا ہے۔

ہارون رشید ماضی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ رہ چکے ہیں۔ احسان مانی اور وسیم خان نے نئے سسٹم کے آنے کے بعد انہیں ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

ہارون رشید پی سی بی کا سابقہ سسٹم بنانے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

نجم سیٹھی کے چئیرمین بننے کے بعد ندیم خان کو ملازمت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔

قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کو قومی اکیڈمی بنا دیا گیا۔ ایزد سید کو قومی اکیڈمی کا چارج دیا گیا تھا۔

ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے بعد مسٹر نو پرابلم ہارون رشید کو ایک اور اہم ذمے داری دی گئی ہے۔ وہ بیک وقت تھری ان ون کا کام کریں گے۔ مکی آرتھر سے معاملات طے کرنے میں بھی وہ پیش پیش تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.