ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر غدار پاکستان کے بینرز آویزاں

راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر یومِ مذمتِ غدار پاکستان کے بینر آویزاں کردیے گئے۔

ان بینرز پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عمران اسماعیل، فرخ حبیب، مراد سعید اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت متعدد رہنماؤں کی تصاویر موجود ہیں۔

تصاویر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو غدارِ وطن قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی ان بینرز کی تصاویر کو مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.