ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل بے گناہ قرار، رہا کرنے کا حکم

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے عمران اسماعیل کا ریلیز آرڈر بھی جاری کر دیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو آج شام تک جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرا دی۔

علی زیدی کے بعد کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 5 اراکین کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹیپو سلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ اور اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.