اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

گیند چمکانے کیلئے میرے سر پر کیوں رگڑی؟ جیک لیچ کا موقف سامنے آگیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند چمکانے کے لیے اپنے سر کو استعمال کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیک لیچ نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کیا ہورہا ہے، ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھ کر مجھے معلوم ہوا۔

جیک لیچ نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس مجھ سے فیلڈنگ سے متعلق بات کر رہے تھے اور جو روٹ میرے سر پر گیند رگڑ رہا تھا جو مجھے معلوم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ٹیم کے لیے جو بھی اچھا ہو میں اس سے خوش ہوں، شاید میں اس بات پر بھی غور کروں کہ ریورس سوئنگ کے لیے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں۔

انگلش بولر نے کہا کہ شاید ہم اس حوالے سے ٹریننگ میں بات کریں۔

کرکٹ قوانین میں حال ہی میں گیندکو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے جس کے بعدآج انگلینڈ کےبہت ہی سنجیدہ دکھنے والے کھلاڑی جو روٹ نے گیند کو چمکانے کے لیے ایسا طریقہ اپنایا کہ میچ میں کمنٹری کرنے والوں کے علاوہ دیکھنے والے بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 72 ویں اوور کے اختتام پر انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ہی ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ جو کہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ پہنے ہوئے تھے ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر مختلف جگہوں پر رگڑا تھا تاکہ گیند صاف اور چمک سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.