بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانے کا انکشاف

گھوٹکی میں پولیس کے نجی قید خانے کا انکشاف ہوا ہے جہاں 5 افراد کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا ہے، ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ۔

نواحی علاقے جانن واسو میں پولیس کے اس قید خانے میں عمر نوجوان سمیت 5 شہریوں کو زنجیروں میں جکڑ کررکھا ہوا ہے، دس روز سے نصر اللّٰہ ملک ، حسن مہر ، منٹھار مشوری ، شاہنواز بھٹو ، راشد کورائی کو قید کیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کو غیرقانونی حراست میں لیکر مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر چھوڑا جاتا ہے، مبینہ ملزمان گزشتہ 10 روز سے قید ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان چوری کے کیس میں حراست میں ہیں، وہاں کیوں رکھا گیا ہے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.