بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں آج تمام مارکیٹیں بند

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں آج تمام مارکیٹیں بند ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 834 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تاجر اپنی دکانیں بند رکھیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

اعلامیئے میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ آج بروز اتوار دکانوں کی بندش کو یقینی بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.