سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ضلع گھوٹکی میں واقع تحصیل آفس اوباڑو کے قریب دھماکے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بچے ایک ڈبے سے کھیل رہے تھے کہ ڈبہ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار فوری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔
گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.