جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گوہر ایوب خان کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے والد گوہر ایوب خان کی میت آبائی گاؤں ریحانہ پہنچا دی گئی۔

گوہر ایوب خان کی نمازِ جنازہ آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا کہ میرے والد کل رات انتقال کر گئے، ہمارے خاندان کے لیے یہ سوگوار دن ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوہر ایوب کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والد نے ہری پور عوام کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کی۔

عمر ایوب نے بتایا کہ میرےوالد 71ء کی جنگ کے غازی اور اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ والد کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.