جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان میں زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں، انیق احمد

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ غیرمسلموں سے تجارت منع نہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں۔

کراچی میں بزنس فورم کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جذبات میں ہمیشہ حکمت کو غالب رکھنا چاہئے، حکیمانہ انداز ہونا چاہئے، خیال رہنا چاہئے جذبات میں ملک اور ریاست کو نقصان نہیں پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج کرائے میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔

انیق احمد نے کہا کہ 90 ہزار حجاج کو موبائل سم دیں گے، حجاج کو کیو آر کوڈ کے ساتھ سوٹ کیس بھی دیں گے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے کراچی سے جانے والے حجاج کا امیگریشن بھی کراچی میں ہی ہوگا، امید ہے 9 مئی سے پہلے لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو حکومت کی طرف سے عبایہ دیا جائے گا جس سے ان کی شناخت آسان ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.