جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت: سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے بیٹے کا باپ پر قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سرکاری ملازمت کےلیے بیٹے نے باپ پر قاتلانہ حملہ کروادیا۔

رام گڑھ سے بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے کرائے کے قاتل سے باپ پر قاتلانہ حملہ کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قاتلانہ حملے میں باپ شدید زخمی ہوگیا۔ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق باپ کوئلے کی سرکاری کمپنی میں کام کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی دوران ملازمت مرنے والے ملازم کی جگہ اولاد کو ملازمت دیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.