جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا نے دکھادیا سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔ آسٹریلیا نے بتا دیا ہار کیسے نہیں مانتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا کی فیلڈنگ بہت اچھی تھی۔ بھارت کو 300 رنز کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کی پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کرکٹ جیتی ہے۔ کرکٹ نے آج بتا دیا جو جان مارے گا وہ جیتے گا۔

عبدالرزاق نے  یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

پروگرام میں شریک پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کا بھی کہا تھا وہ بڑے میچ کی بڑی ٹیم ہے۔ بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے سارا پریشر کوہلی پر ڈال دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.