جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روسی صدر کا بھارت میں بدھ کو ہونے والے جی 20 ورچوئل اجلاس میں شرکت کا امکان

بھارت میں آئندہ بدھ سے شروع ہونے والے جی 20 کے ورچوئل سربراہی اجلاس کے حوالے سے روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ 

اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ ورچوئل اجلاس میں ستمبر کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دسمبر میں بھارت جی 20 کی صدارت برازیل کے حوالے کر دے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جی 20 کا ورچوئل سربراہی اجلاس 22 نومبر کو ہوگا۔ جی 20 سربراہی اجلاس پہلی بار ایک سال میں دو بار منعقد کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے بھارت میں ستمبر کے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.