جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ: 48ویں دن بھی اسرائیلی فوج کے 300 سے زیادہ حملے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری مسلسل 48ویں روز جاری ہے، 24  گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ حملے کیے۔

جبالیہ، بیت لاحیہ، رفح، خان یونس اور نصائرات کیمپ پر بمباری کی گئی، غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر فضائی حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینی شہید کر دیے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ظلم اور بربریت سے نہ صرف غزہ کے لوگوں کو بے گھر کیا بلکہ ان کی روزمرہ کی استعمال کی چیزوں پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔

 سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 854 ہوگئی، جس میں 6 ہزار 150 بچے شامل ہیں، 36 ہزار فلسطینی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 75 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں7 ہزار فلسطینی لا پتا ہیں، اسرائیلی حملوں سے طبی عملے کے207، شہری دفاع کے 26 افراد جاں بحق ہوئے، حملوں میں اب تک 65 صحافی بھی جان سے گئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کم عمر…

 اسرائیلی فوج کی انڈونیشی اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد اسپتال سے مریضوں کو نکالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں 48 راکٹ حملے کیے، جس میں اسرائیلی فوج کے 10 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان میں جوابی شیلنگ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.