ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائیں گے، گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ اور تاریخ سے بھی دور ہیں، گورنر کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا۔
کراچی کے فریئر ہال کے سبزہ زار پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو معیشت کا پتہ ہے نہ ہی تاریخ کا پتا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے، کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق نے انوائرمنٹ فرینڈلی پروجیکٹ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی، لیکن ان کے مفادات کچھ اور ہیں، یہ اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.