hookup Monmouth Junction NJ best hookup subredduts hookup Mount Ephraim a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم خان اور کئی کرکٹرز کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان سمیت کئی کرکٹرز نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ کپ ٹی20 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی ہوئی ٹیم پاکستان سے متعلق وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے بہت سی نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب ہی فیورٹ ہیں، ٹیم بہتر ہے، ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ لائن دونوں اب مضبوط ہیں۔

احمد شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں، ورلڈ کپ جیت کر آئیں، تمام لڑکے جو اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں،وہ حقدار تھے۔

امام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کا کمبی نیشن کافی بہتر ہے، ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، میری اپنی خواہش تھی شعیب ملک ٹیم میں واپس آئیں کیونکہ اُن کا بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ قومی ٹیم سے باہر ہونے کا اب افسوس نہیں ہوتا، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بولنگ اوور آل ہی بہتر ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جو بھی گیا ہے، اُن سب کے ساتھ نیک خواہشات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.