وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوا دی، جو ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھجوائی گئی پہلی سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ دنوں میں کارروائی نہیں کی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی دوسری سمری ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئین کے مطابق صدر اگر نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر پنجاب خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کے لیے نام بھی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.